Search
Close this search box.
تازہ ترین خصوصیت دنیا

لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

لبنان پر اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کے پیشِ نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ (ایف او) نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور اس وقت وہاں مقیم پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں حالیہ حملوں کے پیش نظر، پاکستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک لبنان کا سفر نہ کریں۔ اس ایڈوائزری میں لبنان میں موجود پاکستانیوں کو کمرشل پروازوں کا استعمال کرتے ہوئے لبنان چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے جو اس وقت کام کر رہے ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو لوگ روانہ نہیں ہو پا رہے ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جائیں۔ ایف او نے شہریوں کو بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے، رابطہ نمبر اور مدد کے لیے ایک ای میل پتہ فراہم کیاگیا ہے۔
سیل/واٹس ایپ
00961-81815104, 00961-81669488
ای میل
parepbeirut@mofa.gov.pk

لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے بدھ کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 51 افراد کے ہلاک اور 223 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب موساد کی ایک تنصیب پر میزائل فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے، تاہم اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ لبنان پر ممکنہ زمینی حملے کے لیے تیار رہیں، کیونکہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے سرحد پار حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالات خراب ہونے کے بعد، لاکھوں لبنانی اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، اور 1990 میں لبنان کی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سب سے مہلک اضافے کے بعد ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں