Search
Close this search box.
تازہ ترین کاروبار

انٹر بینک میں میں آج ڈالر سستا لیکن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر آج ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی لیکن دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے ،77 پیسے پر آ گئی۔ جس سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا لیکن بعد میں مندی کا رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کی کمی کے بعد 81 ہزار 235 کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران زبردست تیزی رہی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں