Search
Close this search box.
پاکستان

لاہور میں خواتین کی مدد کیلئے پینک بٹن 15 کی تنصیب، پینک بٹن کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

خواتین کے تحفظ کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرسیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں پینک بٹن نصب کیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے حال ہی میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات اُٹھائے ہیں جن میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور پینک بٹنز قابل ذکر ہیں۔ یہ دونوں پراجیکٹس پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایات پر شروع کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے ویمن سیفٹی ایپ بھی متعارف کرائی گئی اور شہر بھر میں پینک بٹنز بھی لگائے گئے تاکہ خواتین با آسانی اپنی شکایات درج کرا سکیں اور ان کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہر بھر میں پینک بٹن 15 نصب کرنے کے ابتدائی مرحلے میں 50 مقامات پر پینک بٹن کی تنصیب کی گئی تھی جس کے بعد پینک بٹن کی بحالی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لاہور میں 122 مقامات پر پینک بٹن فعال کئے جاچکے ہیں۔

اس وقت سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل پولیس سٹیشن باقاعدہ فنکشنل ہوچکا ہے مریم نواز کے مطابق خواتین سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ورچوئل پولیس سے رابطہ کرسکتی ہیں، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کمیونی کیشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں ہراسگی سمیت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین مکمل رازداری کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں لائیو ویڈیوکال فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

پینک بٹن کا استعمال:

لاہور شہر میں جگہ جگہ کھمبوں پر سُرخ رنگ کے ڈبے نصب ہیں جن پر 15 لکھا ہوا ہے۔ ان ڈبوں پر ایک بٹن اور اسپیکر دیا گیا ہے۔

بٹن دبانے پر خودکار آواز کے ذریعے شکایت کنندہ کو بتایا جاتا ہے کہ اُس کی کال متعلقہ تھانے کو ملائی جا رہی ہے۔ کچھ ہی دیر بعد قریبی تھانے سے پولیس اہلکار کی آواز آتی ہے اور وہ شکایت کنندہ سے سوال جواب کرتا ہے۔

ان بٹنز کا استعمال خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی کر سکتے ہیں۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پینک بٹن کے ذریعے تھانے جائے بغیر پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

یہ پینک بٹنز اُن مقامات پر لگائے گئے ہیں جہاں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے نصب ہیں۔ اس طرح سیف سٹی اتھارٹی کے مرکزی دفتر سمیت ورچوئل پولیس سٹیشن میں بھی شکایت کندہ کو براہ راست ویڈیو پر دیکھا جا سکتا ہے جس سے اس کی لوکیشن معلوم ہو سکتی ہے۔

خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت پنچاب کی جانب سے لیا گیا یہ اقدام قابل ذکر ہے کیونکہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس طرح پینک بٹن ایسے واقعات کی روک تھام میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں