Search
Close this search box.

کراچی سمیت پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل گیا

پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، دو نئے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں میرپورخاص، کراچی ساؤتھ، ایسٹ اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی دوبارہ تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں لکی مروت اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان میں اوستا محمد، چمن، کوئٹہ اور مستونگ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں