چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جموری جماعت ہے، پیپلزپارٹی نے 58 ٹو بی کا خاتمہ کر کے آئین کو اصل حالت میں بحال کیا۔58 ٹو بی کے بعد عدلیہ نے مجھے اور نواز شریف کو نااہل کیا۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کسی کی مقبولیت کی نہیں کیس پر بات ہورہی ہے،عدلیہ کے فیصلے پر کمنٹس نہیں کرسکتے۔ مجھے کوئی ٹکراوکی پوزیشن نظر نہیں آ رہی ہے۔شیخ مجیب کی جو بات ہورہی وہ ملک کے لیے درست نہیں ہے
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے مولانا غفور حیدری کا فون آیا تھا، وہ کہہ رہے تھے کہ آپ کی زیارت کریں گے،میں نے مولانا غفور حیدری کو کہا کہ ہم مفت میں زیارتیں کرارہے ہیں
بجٹ کے حوالے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جب بجٹ آئے گا تو اس پر بات کریں گے، وفاقی کابینہ میں شمولیت کے سوال پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلہ کرے گی کہ حکومت میں شامل ہونا ہے یا نہیں