Search
Close this search box.

کراچی میں 6 سال میں اسٹریٹ کرائم کے 27313 ملزمان میں سے 9284 گرفتارہوئے اورصرف 126کو سزائیں ہوئی، وزیر داخلہ سندھ

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے منگل (21 مئی) کوسندھ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالباسط کے تحریری سوال کے جواب میں ایوان کوآگاہ کیاہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں 2018ء سے 2023ء تک اسٹریٹ کرائم کے 15 ہزار 4 واقعات پیش آئے، جن میں سے زون شرقی میں 6003، زون غربی میں 6302 اور زون جنوبی میں 2699 واقعات پیش آئے اور تمام کیسز چالان کے مرحلے میں ہیں۔

ان واقعات میں مجموعی طور پر 27 ہزار 313 ملزمان ملوث تھے، جن میں سے زون شرقی میں 9551، زون غربی میں 11641 اور زون جنوبی میں 6121  ملزمان ملوث تھے۔

ان ملزمان میں سے 9 ہزار284 ملزمان گرفتار ہوئے، جن میں سے زون شرقی  سے 4226، زون غربی سے 3021 اور زون جنوبی سے 2037  ملزمان تھے۔

گزشتہ 6 برسوں میں ان ملزمان میں سے صرف 126 کو سزائیں ہوئی ہیں، جن میں سے زون شرقی  کے 26، زون غربی 44 اور زون جنوبی کے12  ملزمان ہیں۔

ایوان کو بتایاگیا کہ 2018ء سے 2023ء تک مجموعی طور پر 797 ملزمان بری ہوئے ہیں ، جن میں سے زون شرقی  کے 420، زون غربی کے 188 اور زون جنوبی کے 189  ملزمان ہیں۔

مذکوره عرصے میں 103 ملزمان مارے گئے ہیں، جن میں سے زون شرقی  میں 47، زون غربی میں 44 اور زون جنوبی  میں 12  ملزمان ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں