Search
Close this search box.

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کرنے کا اعلان

اوگرا نے گیس کی قیمتوں کمی کا اعلان کردیا۔ ایس این جی پی ایل کے لئے قیمتوں میں 10 فیصد جب کہ ایس ایس جی سی ایل کے لئے 4 فیصد قیمتوں میں کمی کی ہے

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کے لیےسوئی گیس کی کمپنیوں کی تخمینی ریونیو کی ضروریات کا تعین کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی نادرن گیس لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کیلئے گیس کی اوسط تجویز کردہ قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1635.90 روپے تجویز کی گئی ہے۔ فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 10 فیصد یعنی کہ 179.17 روپے کی کمی ہوئی

اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی لیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے اوسط تجویز کردہ قیمت 1401.25 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 59.23 روپے یعنی کہ 4 فیصد کمی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت سےکیٹیگری کے لحاظ سے فروخت کی قیمتوں کےحوالے سے مشاورت کی درخواست کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مشورے کے مطابق کسی بھی نظرثانی کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ اس وقت تک موجودہ زمرے کے لحاظ سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں