Search
Close this search box.

کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر شہر اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے تاہم سندھ کا دارالخلافہ اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے لیکن کراچی شہر میں موسم گرم اور مرطوب ضرور رہے گا لیکن ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے جسکے باعث محسوس کی جانے والی گرمی کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے، درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔ طبی ماہرین نے گرمی کے پیش نظر شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں گھروں سے نہ نکلنے اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 21 سے 27 مئی تک میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی ملتوی کردئے گئے ہیں۔ 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں