Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا اور رواں ہفتے کراچی والوں کو شدید گرمی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹے کےدوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

موسم کا حال بتانے والوں نے مزید کہا کہ ہوامیں نمی کا تناسب47فیصد ہے اور شمال مغربی سمت سےچلنےوالی ہواکے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 10 دن تک موسم گرم رہے گا اور  درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہوائیں موسم گرم رکھنے کا سبب ہیں، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث فضائی معیار بھی متاثر رہے گا تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts