Search
Close this search box.

سعودی عرب میں خواتین کو چھیڑنے والوں کیلئے انوکھی سزا متعارف، مقررہ سزاؤں کے ساتھ میڈیا پر ناموں کی تشہیر بھی کی جائے گی

سعودی عرب میں  خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباشوں کے لیے نئی سزا متعارف کرادی گئی۔ مقررہ سزاؤں کے ساتھ میڈیا پر ناموں کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حال ہی میں خواتین کو چھیڑنے کے جرم میں گرفتار افراد کو معاشرے میں عبرت کا نشان بنانے کے ساتھ ساتھ ایک انوکھی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب میں خواتین کو چھیڑنے پر گرفتار ہونے والے اوباشوں کو مقررہ سزا دینے کے علاوہ ان کے ناموں کو مقامی میڈیا پر  نشر  بھی کیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ چند دن قبل  مکہ مکرمہ پولیس نے مصری تارک وطن ولید عبدالحمید کے نام کی تشہیر کی جسے ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا گیا تھ۔

جدہ پولیس نے ہادی حمد آل صلاح نامی سعودی شہری کو بھی ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا جس کا نام میڈیا پر نشر  کیا گیا۔ سعودی شہریوں نے ایسی مذموم حرکت کرنے والے افراد کے ناموں کی میڈیا میں تشہیر کے اقدام کو سراہا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں