سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن نے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں، حکومت سندھ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم بعد از عید تک جاری رہے گی۔