Search
Close this search box.

عدالت کا کمشنر کراچی کے مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ماہ رمضان میں بنیادی اشیائے ضروریہ سے متعلق کمشنر کراچی کے مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکان داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ماہ رمضان میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی مقرر نرخ سے زائد پر فروخت کیے لاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ماہ رمضان میں دکان دار بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء مقرر نرخ سے زائد میں فروخت کر رہے ہیں اور متعلقہ حکام کی جانب سے منافع خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ 

زائد قیمت وصول کرنے والے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔ رمضان المبارک میں سبزیوں، پھلوں، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کے مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکان داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سندھ حکومت، بیورو آف سپلائی و دیگر سے 3 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں