کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

حکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 3 دن سے جاری گرمی کی شدت میں کل سے کمی آنے کی امید ظاہر کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے کل سے شہرقائد میں موسم جزوی ابرآلود بھی رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

کراچی میں گزشتہ تین دنوں سے دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل تھیں لیکن کل سے یہ ہوائیں بحال ہوجائیں گی جسکے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ موسم جزوی طور پر ابر آلود بھی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts