سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کے موجودہ اسپن باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ساتھ رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھ رہی ہیں۔
ایلکس ہارٹلی نے بی بی سی فائیو لائیو اسپورٹ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام کھلاڑی روزے رکھ ہیں، ، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔
ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
ایلکس ہارٹلی نے بتایا کہ انہوں نے پورا دن روزہ رکھنے کے بعد کچھ دیر قبل افطاری کی ہے، کچھ کھجوریں اور سلاد کھائیں۔ ایلکس کا کہنا تھا کہ ہم صبح 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، شام 6 بجکر 40 منٹ تک کچھ نہیں کھاتے، یہ واقعی بہت مشکل ہے، بہت چیلنجنگ ہے۔
ایلکس ہارٹلی نے بتایا کہ وہ صبح 4 بجے سوجاتی ہیں اور چونکہ کھیل رات 9 بجے شروع ہوتا ہے تو وہ دن بھر سوتی رہتی ہیں۔