Search
Close this search box.

کراچی میں ریڈلائن بس منصوبے میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

کراچی میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بی آر ٹی ریڈ لائن کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے پروجیکٹ کی جلد تکمیل لازمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر پروجیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی تاکہ منصوبہ وقت پر مکمل ہوجائے اور عوام استفادہ حاصل کر سکیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عوام بے صبری سے پروجیکٹ کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں