قومی اور صوبائی اسمبلی کی 23 نشستوں پرضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 21 اپریل کو ہوگی

الیکشن کمیشن نے بدھ کو ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔ ان خالی نشستوں میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست ہے۔

قومی اسمبلی کی 6 خالی نشستوں میں خیبرپختونخوا سے این اے 8 باجوڑاور این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ، پنجاب سے این اے 119 لاہوراور این 132 قصور، سندھ سے این اے 196 قمبر شہداد کو اور این اے 207 شہید بے نظیرآباد ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی 12 خالی نشستوں میں پی پی 22 چکوال تلہ گنگ، پی پی 32 گجرات، پی پی 36 وزیرآباد، پی پی54 نارووال، پی پی93 بکھر، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی147، پی پی 149، پی پی 158، پی پی164، پی پی 266 رحیم یار خان اور پی پی 290ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ 

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 2 خالی نشستوں میں پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ، بلوچستان اسمبلی کی 2 خالی نشستوں میں پی بی 20 خضدار اور پی بی 22 لسبیلہ اور سندھ اسمبلی کی خالی نشست پی ایس 80 دادو ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے 15 مارچ کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، جس کے بعد امیدوار ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع ہونگے  اور انکی جانچ پڑتال 21 مارچ تک ہوگی، منظور یا مسترد ہونے والے  کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک  جمع کی جاسکیں گی۔

شیڈول کے مطابق الیکشن ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے اور امیدوار کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے سکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 29 مارچ کو جاری ہوگی، جبکہ انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔

یہ نشستیں امیدواروں کے انتقال یا نومنتخب ممبران کی جانب سے  دستبرداری پر خالی ہوئی ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts