ملک بھر میں عام انتخابات کے بعد صدارتی الیکشن کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ آصف علی زرداری ایک بار پھر صدر پاکستان منتخب ہوگئے۔ آصف زرداری مجموعی طور پر پاکستان کے 14ویں صدر ہیں۔
صدارتی انتخابات میں سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ جس میں مجموعی طور پر آصف علی زرداری نے 411 صدارتی ووٹ حاصل کئے۔ محمود خان اچکزئی کو 181 صدارتی ووٹ ملے۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق آصف زرداری کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 255، سندھ اسمبلی سے 58، پنجاب اسمبلی سے 43، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے۔
محمودخان اچکزئی کو قومی اور سینٹ اسمبلی سے 119، سندھ اسمبلی سے 3، پنجاب اسمبلی سے 18 اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے 41 صدارتی ووٹ ملے۔ بلوچستان اسمبلی سے محمودخان اچکزئی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔
آصف علی زرداری اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا۔