کراچی میں رمضان المبارک کیلئے روزمرہ استعمال کی اشیائے خردونوش کی قیمتیں مقرر

کمشنرکراچی نے شہرقائد میں رمضان المبارک کیلئے مختلف اشیائے خردنوش کی قیمتیں مقرر کردی ہیں۔ آٹا، چینی، دال، چاول، دودھ، انڈے، گوشت سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔

کمشنرکراچی کے جاری کردہ قیمتوں کے مطابق دودھ کی ریٹیل میں فی لیٹر قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہول سیلرز کیلئے فی لیٹر دودھ کی قیمت 188 روپے اور ڈیری فارمرز کیلئے 180 روپے رکھی گئی ہے۔ 

کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے مطابق ایکس فلور مل ڈھائی نمبر آٹا 120 روپے فی کلو میں ملے گا۔ ہول سیل قیمت 123 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 128 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایکس فلور مل فائن آٹے کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ہول سیل میں فائن آٹا 133 روپے اور ریٹیل میں 138 روپے میں فروخت ہوگا۔ چکی کے آٹے کی ریٹیل میں فی کلو قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چینی کی ہول سیل قیمت 123 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل کی فی کلو قیمت 130 روپے رکھی گئی ہے۔

ماش کی ایک نمبر دال کی ہول سیل قیمت 450 روپے کلو جبکہ ریٹیل قیمت 495 روپے کلو اور نمبر ٹو دال کی ہول سیل قیمت 125 روپے کلو اور ریٹیل قیمت 468 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مونگ کی نمبر ون دال کی کی ہول سیل قیمت 220 روپے اور ریٹیل کی 242 روپے فی کلو ہے جبکہ نمبر ٹو دال کی کی ہول سیل قیمت 215 روپے اور ریٹیل قیمت 237 روپے فی کلو ہے۔ 

مسرور نمبر ون دال کی ہول سیل قیمت ڈھائی سو اور ریٹیل کی 275 روپے فی کلو رکھی گئی ہے اسی طرح مسرور نمبر ٹو دال کی قیمت ہول سیل میں 240 روپے اور ریٹیل میں 264 روپے فی کلو ہے۔

دال چنا نمبر ون کی ہول سیل میں قیمت 185 روپے اور ریٹیل میں 204 روپے جبکہ دال چنا نمبر ٹو کی ہول سیل میں قیمت 180 روپے اور ریٹیل میں 198 روپے فی کلو ہے۔

کابلی چنا نمبر ون ہول سیل میں 330 روپے فی کلو اور ریٹیل میں 363 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ کابلی چنا نمبر ٹو ہول سیل میں 300 اور ریٹیل میں 330 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

چھوٹے چنے کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 270 روپے اور ریٹیل میں 297 روپے جبکہ کالے چنے کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 165 روپے اور ریٹیل میں 180 روپے فی کلو ہے۔ چنے کی دال کے بیسن کی فی کلو قیمت ہول سیل میں 190 روپے اور ریٹیل میں 209 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے چاول کی قیمتوں کا بھی تعین کردیا گیا ہے۔ کرنل باسمتی ایکسپورٹ کوالٹی کے چاول کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 335 روپے اور ریٹیل میں 369 روپے ہے۔ کرنل باسمتی نمبر ون ہول سیل میں 310 روپے فی کلو اور ریٹیل میں 341 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ کرنل باسمتی نمبر ٹو ہول سیل میں 270 روپے اور ریٹیل میں 297 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

رائس باسمتی 386 کی ہول سیل قیمت 175 روپے اور ریٹیل میں 193 روپے فی کلو ہے۔ کرنل باسمتی سیلا اسپیشل کی ہول سیل میں قیمت 310 روپے اور ریٹیل میں 341 روپے رکھی گئی ہے۔

کرنل باسمتی سیلا نمبر ون کی ہول سیل قیمت 260 روپے اور ریٹیل میں 286 روپے جبکہ کرنل باسمتی سیلا نمبر ٹو کی ہول سیل قیمت 255 روپے اور ریٹیل میں 281 روپے فی کلو ہے۔

باسمتی سیلا نمبر ون کی ہول سیل قیمت 225 روپے اور ریٹیل میں 248 روپے جبکہ باسمتی سیلا نمبر ٹو کی ہول سیل قیمت 210 روپے اور ریٹیل میں 231 روپے رکھی گئی ہے۔

سپراسپیشل پونیا چاول کی فی کلو قیمت ہول سیل میں 220 روپے اور ریٹیل میں 242 روپے ہے۔ باسمتی سپر ٹوٹا ہول سیل میں 190 روپے اور ریٹیل میں 209 روپے فی کلو ملے گا۔ رائس ایری-6 سندھ نمبر ون چاول کی فی کلو قیمت ہول سیل میں 140 روپے اور ریٹیل میں 154 روپے، جبکہ رائس ایری-سی 9 سندھ کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 175 روپے اور ریٹیل میں 193 روپے فی کلو ہے۔

مصالحوں میں کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق ثابت لال مرچ ہول سیل میں 500 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل میں 550 روپے فی کلو میں ملے گی۔ لال مرچ پاؤڈر کی ہول سیل قیمت 540 روپے اور ریٹیل میں 594 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ثابت دھنیا کی ہول سیل میں قیمت 450 روپے اور ریٹیل میں 495 روپے فی کلو ہے جبکہ دھنیا پاؤڈر کی ہول سیل میں قیمت 490 روپے اور ریٹیل میں 539 روپے فی کلو ہے۔

ثابت ہلدی کی ہول سیل میں قیمت 500 روپے اور ریٹیل میں 550 روپے فی کلو جبکہ ہلدی پاؤڈر کی ہول سیل میں قیمت 540 روپے اور ریٹیل میں 594 روپے فی کلو ہے۔

رمضان المبارک کی مناسب سے کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کی گئی قیمتوں کے مطابق اے کیٹگری کے کھجلہ کی فی کلو قیمت 690 روپے اور بی کیٹگری کے کھجلہ کی قیمت 590 روپے فی کلو ہے۔

اے کیٹگری کی پھینی 690 روپے فی کلو اور بی کیٹگری کی پھینی 590 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ اے کیٹگری کی جلیبی کی قیمت 440 روپے اور بی کیٹگری کی جلیبی کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اے کیٹگری کے مکس پکوڑے 560 روپے فی کلو اور بی کیٹگری کے مکس پکوڑے 480 روپے فی کلو میں ملیں گے۔ اے کیٹگری کے 35 گرام قیمے کا سموسہ 33 روپے اور بی کیٹگری کا 35 گرام قیمے کا سموسہ 28 روپے میں دستیاب ہے۔

اے کیٹگری کا 60 گرام کا آلو کا سموسہ 33 روپے اور بی کیٹگری کا 60 گرام کا آلو کا سموسہ 28 روپے میں ملے گا۔

زندہ برائل مرغی کی فارم کی قیمت 380 روپے فی کلو، ہول سیل کی 392 روپے فی کلو اور ریٹیل کی 400 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 620 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

کم از کم 58 گرام کے انڈے کی فارم کی قیمت 247 روپے درجن، ہول سیل کی 255 روپے درجن اور ریٹیل کی قیمت 263 روپے درجن مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے مطابق بکرے کا گوشت 1700 روپے فی کلو، دمبے کا 1590 روپے فی کلو اور بھیڑ یا بکری کا 1450 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

بغیر ہڈی کے بیف کی فی کلو قیمت 795 روپے اور ہڈی کے ساتھ 635 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ بچھیا کے گوشت کی فی کلو قیمت ہڈی کے بغیر 950 روپے اور ہڈی کے ساتھ 800 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ روزانہ کی بنیاد پر طے کئے جاتے ہیں اور انکی قیمتوں کی روزانہ فہرست جاری کی جاتی ہیں۔ 

شہری کمشنر کراچی کی مقرر کردہ قیمتوں میں اشیاء نہ ملنے پر کمشنر کراچی کے کنٹرول روم پر شکایات جمع کراسکتے ہیں۔ شہری کنٹرول روم نمبر 1299 پر فون کرکے یا پھر 03160111712 پر واٹس ایپ پر بھی شکایات جمع کراسکتے ہیں۔

وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر کمشنر کراچی کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ شہرقائد کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے چھاپے مارے گئے اور مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء نہ فروخت کرنے پر جرمانے کئے گئے۔ صرف 4 دن میں ہی گراں فروشوں پر 36 لاکھ 45 ہزار 300 روپے کی جرمانے کئے جاچکے ہیں۔

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts