پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہرقائد میں 25 سے 27 فروری کے درمیان بارش کی پیشگوئی ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق موسم پر نظر رکھنے والے موسمیاتی تجزیہ کار کے کا کہنا ہے کہ 25 فروری سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیراثر کراچی میں بھی بادل برسیں گے۔ اس سسٹم کے باعث کراچی میں 25 سے27 فروری تک بارش کا امکان موجود رہے گا۔
شہرقائد میں مغربی ہواؤں کے زیراثر کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ آنے والے دنوں میں بارش کی شدت سے متعلق حتمی اندازہ کیا جاسکے گا۔