پاکستانیوں کی بڑی تعداد رمضان میں عمرہ کی خواہش مند، سعودی ریال کی مانگ میں 30 فیصد اضافہ

پاکستان میں سعودی ریال کی مانگ میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سعودی ریال کی مانگ میں اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اس سال رمضان میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ سعودی ریال کی خریدار عام طور پر عمرہ کیلئے رمضان سے پہلے ہی شروع ہوجاتی ہے اور گزشتہ 3 سے 4 دنوں میں سعودی کرنسی کی خرید میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال رمضان میں ریکارڈ 8 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ ادا کیا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ کرنے والوں کی تعداد کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے، لیکن اچانک اضافہ اوپری رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

ملک بوستان کے مطابق طلب میں اضافے کے باوجود اس وقت اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کا ریٹ 74.50 روپے سے 75 روپے کے درمیان ہے۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts