پوسٹل ووٹ 2024 کیلئے الیکشن کمیشن کو ساڑھے 4 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول

ملک بھر سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی ہیں، جو اصل تعداد کے مقابلے میں کافی کم ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات 2024 ء  کے پوسٹل ووٹ کے لئے  درخواست دینے والوں کی تعداد جاری کردی ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں سے 2 لاکھ 6 ہزار 533 قومی اسمبلی اور 2 لاکھ 42 ہزار 754 صوبائی اسمبلی کے لئے ہیں۔

سب سے زیادہ درخواستیں  خیبر پختونخوا سے  آئی ہیں  مجموعی طور پر ایک لاکھ 54 ہزار 50 ہیں ، جن میں سے 72ہزار 769 قومی اسمبلی اور 81 ہزار 281 صوبائی اسمبلی کے لئے ہیں ۔

پنجاب سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 47 ہزار 860 درخواستیں  ہیں ، جن میں سے 73ہزار 586 قومی اسمبلی اور 74 ہزار 274 صوبائی اسمبلی کے لئے ہیں ۔

بلوچستان  سے مجموعی طور پر 96 ہزار 308درخواستیں  ہیں ، جن میں سے 35ہزار 758 قومی اسمبلی اور 60 ہزار 550 صوبائی اسمبلی کے لئے ہیں ۔ 

سندھ سے مجموعی طور پر 51 ہزار 69 درخواستیں ہیں ، جن میں سے 24 ہزار 420 قومی اسمبلی اور 26 ہزار 649 صوبائی اسمبلی کے لئے ہیں ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر پوسٹل ووٹ کے اہل افراد کی تعداد  تقریباً 30 لاکھ   اور درخواستیں  بہت کم موصول ہوئی ہیں۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز کے اہل افراد  میں سرکاری ملازمین، فوجی اہلکار اور انکے اہلخانہ، قیدی اور انتخابی عملہ شامل  ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts