کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔
حادثے میں موٹرسائیکل گرنے سے ٹرالر ماں بیٹی پر چڑھ گیا جبکہ باپ اور دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے، جاں بحق ہونےوالوں میں خاتون نادیہ اور 15سالہ شمائلہ شامل ہیں۔
بدقسمت خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھرجارہاتھا کہ کورنگی نمبر ڈیڑھ پرحادثہ کا شکار ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر پر پتھراؤ کرکے ٹرک کو آگ لگا دی جب کہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔
حادثے میں محفوظ رہنے والے نیاز نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے بیوی بچوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا، کورنگی ڈیڑھ نمبر پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سلپ ہوئی اور موٹرسائیکل سلپ ہوتے پیچھے سے تیز رفتار ٹریلر ہم پر چڑھ گیا ۔
حادثے میں بیوی اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوئیں جبکہ میں اور 2بچے محفوظ رہے، بیٹی شمائلہ 8ویں کلاس کی طالبعلم عمل تھی،مجھے انصاف دلا یاجائے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔