Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی شرح میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہوگئی

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں بچوں کے انداراج سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ تعلیم جاری رکھنے کی شرح اضافے کے ساتھ 77 فیصد ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تعلیم جاری رکھنے والوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرسماعت بچوں کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سمیت دیگر چیلنجز کے باوجود 2017 سے 2022 تک تعلیمی اداروں میں بچوں کے انداراج میں 12.28 ملین اضافہ ہوا۔ 2017 میں تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد 28.69 ملین تھی جو بڑھ کے 2022 میں 40.97 ملین ہوگئی۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ اسکول نہ جانے والی بچوں کی شرح 44 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد رہ گئی ہے ، تعلیم جاری رکھنے کی شرح اضافے کے ساتھ 77 فیصد ہوگئی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے کہا کہ پرائمری سے ہائر سیکنڈری سطح تک رسمی اسکولز کی تعداد 227,506 ہے جو 73 فیصد بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پرپبلک اور پرائیویٹ سکولزودیگر سمیت کل 313,418 تعلیمی ادارے ہیں جن میں سے پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری سطح تک رسمی اسکولز کی تعداد 227,506 جو 73 فیصد بنتی ہے۔

اس کے علاوہ دینی مدارس کی تعداد 43,613 (14فیصد)، غیر رسمی بنیادی تعلیمی ادارے 25,106 (8 فیصد)، ایجوکیشن فاؤنڈیشن 10,087 (3 فیصد)، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ4,182 (ایک فیصد) اور 2,487 (ایک فیصد) ڈگری کالج، 220 یونیورسٹیاں اور اساتذہ کی تربیت کے 217 ادارے شامل ہیں۔

ان کل 313,418 تعلیمی اداروں میں اکثریت، 176,184 (56.2فیصد) کا تعلق سرکاری شعبے سے ہے، جبکہ نجی شعبے میں 137,234 (43.8فیصد) ادارے شامل ہیں۔ تمام سطحوں پر تعلیمی اداروں میں رجسٹرڈ طلبا ء کی کل تعداد 54,870,964 ہے۔

صوبائی سطح پر پرائمری ایجوکیشن میں آخری گریڈ تک آبادی والے علاقوں میں نئے داخل ہونے والے طلباء کی تعدادپنجاب میں 74 فیصد،سندھ میں 55 فیصد،خیبر پختونخواہ میں 68 فیصد،بلوچستان میں 35 فیصد اور اسلام آباد کیپٹل میں 91 فیصد ہے۔

مڈل کلاس کا یہی تناسب پنجاب میں 54 فیصد،سندھ میں 35 فیصد،خیبرپختونخواہ میں 50 فیصد اور اسلام آباد کیپٹل میں 82 فیصد جبکہ ملکی سطح پر پرائمری سطح کا تناسب 65 فیصد اورمڈل سطح کا تناسب 47فیصد ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts