پاکستانی کرکٹر خالد لطیف نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ خالد لطیف اس بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ خالد لطیف کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑرہے ہیں۔
خالد لطیف کراچی کے علاقے ملیر کے حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 89 پر کھڑے ہورہے ہیں۔ خالد لطیف مذہبی جماعت تحریک لبیک کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے خالد لطیف سے رابطہ کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تھی۔ خالد لطیف کو قومی اسمبلی کی نشست کی بھی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے پی ایس 89 کا ٹکٹ قبول کیا۔
خالد لطیف کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے سلیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتی اشرف سموں بھی مدمقابل ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کے حمید الظفر، جماعت اسلامی کے شعیب حیدر، مسلم لیگ ن کے اعجاز احمد بھی اس نشست سے کھڑے ہوئے ہیں۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ محمدانیس، مہاجر قومی موومٹ کے نوشاد احمد، پاکستان راہ حق پارٹی کے شکیل احمد، اے این پی کے رضامحمد اور آئی پی پی کے یاور عباس زیدی بھی اس نشست پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
خالد لطیف 5 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ خالد لطیف نے 5 ون ڈے میچز میں 147 اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 237 رنز بنائے ہیں۔