کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، عمل 22 دسمبر تک جاری رہے گا، الیکشن کمشنر سندھ

صوبائی الیکشن کمیشن آف سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی شروع کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔

بدھ کو جاری بیان اور گفتگو میں انہوں نے کہاہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتیں ترجیحی فہرست 22 دسمبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔ 

مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے پاس جمع ہورہے ہیں۔ سندھ میں صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 29 اور اقلیتوں کی 9 نشستیں ہیں، جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 نشستیں ہیں۔

 صوبائی الیکشن کمشنر آف سندھ کے مطابق سندھ میں 30 ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں، اسی طرح قومی اسمبلی کی 61 جنرل اور سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے لیے الگ الگ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جہاں سے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرسکتے ہیں۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts