Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حج 2024 کے لئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی، وزارت مذہبی امور

سرکاری اسکیم کے تحت ملک میں حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 6 دن میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 6 دن میں صرف 6 ہزار حج درخواستیں جمع ہوئی ہیں، 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts