پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 600 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار229 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 89 ہزار 472 میں فروخت ہورہا ہے۔