پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران عادل راجہ اور رضا مہدی کا کورٹ مارشل، عہدے ضبط، قید کی سزائیں

پاک فوج کے دو افسران فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کےریٹائرڈ افسران میجر ریٹائرڈ عادل راجہ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر مہدی کو کورٹ مارشل کے تحت سزا سنائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ پر فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت ہو گیا۔
کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی پر بھی فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت ہوا۔ دونوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزا سنادی۔ 

میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔اس کے علاوہ کیپٹن ریٹائرڈ رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

سزا کے مطابق 21 نومبر کو دونوں افسران کے رینکز ضبط کیے گئے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts