کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے سب سے زیادہ ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ رواں ماہ اب تک صوبے میں سب سے زیادہ کراچی میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جنکی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے۔

نومبر میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے کیسز کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن میں مجموعی طور پر اب تک 1 ہزار 590 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی کا ضلع شرقی سب سے زیادہ ڈینگی سے متاثر ہے جہاں سے 649 مریض سامنے آئے۔ ضلع جنوبی میں 307، ضلع وسطی میں 256 اور ضلع کورنگی میں 138 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر میں 91، ضلع کیماڑی میں 68 اور ضلع غربی میں 36 ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح حیدر آباد ڈویژن میں ڈینگی سے متاثرہ 457، سکھر ڈویژن میں 27، لاڑکانہ میں 35، میرپور خاص میں 80 اور شہید بے نظیر آباد میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts