پاکستان 2025 تک مڈل کلاس کا 10واں بڑا ملک بن جائے گا، حکومت کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، نگراں وزیراعلی سندھ

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے وزیراعلی ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے۔ پاکستان 2025 تک مڈل کلاس کا 10واں بڑا ملک بن جائے گا۔

نگراں وزیراعلی سندھ نے تقریب میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ تقریب سے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان 200 ملین سے زیادہ آبادی کا ملک ہے۔

سال 2025 تک ہمارے درمیان مڈل کلاس میں 100 ملین افراد ہوں گے اور پاکستان مڈل کلاس کا دنیا کا 10 واں بڑا ملک بن جائے گا۔ اس طرح کسی بھی حکومت کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بڑا چیلنج ہے۔

نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سیکورٹی، ترقی، تعلیم اور صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے سندھ حکومت کام کر رہی ہے، حکومت سندھ دیہی اور شہری فرق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے کراچی میں مختلف بی آر ٹی لائینز کا آغاز کیا ہے، گرین لائن فعال ہے، ییلو اور ریڈ لائن بی آر ٹیز پر کام تکمیلی مراحل میں ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہماری حکومت نے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔ صوبہ سندھ حال ہی میں اپنے ایک مشکل ترین دور سے گزرا ہے۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب نے 23 اضلاع کی آبادی کو بے گھر کردیا۔

سیلاب تباہی کے باوجود ہم شاندار مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں، دھابیجی میں 1530 ایکڑ اراضی کو اسپیشل اکنامک زوں تیار کیا جا رہا ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زوں سی پیک کے تحت ایک ترجیحی منصوبہ ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو نئے ادارے قائم کرنے کیلئے سہولیات فرام کی جائیں گی۔

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں چند سالوں میں لاکھوں امریکی ڈالر کی صنعتی پیداوار ہوگی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں تقریباً 100,000 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔ سندھ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے دو نئے اکنامک زونز کی منظوری دی ہے۔

نوشہروفیروز انڈسٹریل پارک اور پاکستان کا پہلا پرائیوٹ سیکٹر کا بھولاری اسپیشل اکنامک زون ہوگا۔ خیرپور اسپیشل اکنامک زون پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور صنعتی یونٹس ترجیحی بنیادوں پر قائم کیے جا رہے ہیں۔ 

نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ نے معیاری تعلیم کے تصور کے ساتھ ایجوکیشن سٹٰ کے لیے 8921 ایکڑ رقبہ مختص کیا ہے۔ ایجوکیشن سٹی میں نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے 20 سے زائد تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں۔

حکومت سندھ نے سندھ بزنس رجسٹریشن پورٹل شروع کرکے ‘کاروبار شروع کرنا’ آسان بنا دیا ہے۔ اب کاروبار افراد محکمہ لیبر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور کے ساتھ آن لائن رجسٹر کر سکتے ہیں۔ حکومت سندھ نے محکمہ لیبر کے ساتھ رجسٹریشن کی فیس بھی معاف کردی جس سے ابتک 8152 کاروباری یونٹس مستفید ہوئے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts