Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عدالت نے کے ڈی اے کو مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی اجازت دے دی

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ڈولمپنٹ اتھارٹی  (کے ڈی اے) کو کراچی کے علاقے مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران نے کے ڈی اے کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ کے ڈی اے نے رپورٹ میں کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق مجاہد کالونی میں 150 فٹ چوڑے روڈ پر غیر قانونی تعمیرات ہیں۔

عدالت نے مجاہد کالونی کے رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ صرف ان غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جائے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts