Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آئی جی آفس کے اندر پولیس اہلکار اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی

کراچی میں انسپیکٹر جنرل کے آفس میں پولیس اہلکار سے غلطی سے گولی چل گئی۔ اتفاقیہ طور پر چلنے والی گولی پولیس اہلکار کے خود ہی لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم آئی جی آفس کے اندر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکار سے خود ہی اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 50 سالہ ضیاالحسن کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال منقتل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts