کراچی میں مزید 3 دن تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں موسم مزید تین دن تک گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں منگل تک گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح میں شہر میں نمی کا تناسب 85 فیصد اور رات میں 55 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں دن بھر شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں زیادہ تر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts