کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 ماہ کے لئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں  اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔  محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے تین ماہ کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ اسلحے کی نمائش کرنے والوں خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔  

رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو دوران ڈیوٹی اسلحے اٹھانے  کی اجازت ہوگی۔  نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹر سیکیورٹی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی دوران ڈیوٹی اسلحہ اٹھانے کی اجازت ہوگی۔ 

محکمہ داخلہ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ بھر کے تھانے قانونی کارروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔ واضح رہے گزشتہ روز سندھ حکومت نے اسلحہ کے لائسنس کے اجراء پر بھی پابندی لگائی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts