Search
Close this search box.

نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کا اجلاس، انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حبیب الرحمن نے 21 اکتوبر کو پارٹی کے قائد محمد نواز شریف کے وطن واپسی اور  استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیۓ ضلع کیماڑی میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ 

اجلاس کے مہمان خصوصی سندھ آرگنائیزنگ کمیٹی کے کنوینیر بشیر میمن اور صوبائی نائب صدر و ممبر آرگنائیزنگ کمیٹی خواجہ شعیب نے شرکت کی ۔اجلاس میں قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں کراچی ڈویژن و ضلعی عہدیداران و کراچی ڈویژن کے صدر سلمان خان, صوبائی نائب صدر محمد اعظم خان لوہانی, صوبائی سکریٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر, سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن عصمت انور محسود, میاں خالد رفیق, بخت حسن, محب اللہ خان, روزی خان کاکڑ, اسد عصمت خان, وحید جان آرائیں, حاجی امین سواتی, احتشام الحق, خواجہ عدنان, شہناز اختر, ناز خان, امبرین حفیظ کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 اجلاس میں پارٹی قائد کی وطن واپسی موقع پر استقبال کے لیے لاہور جانے والے قافلوں کے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف رہنماؤں کو ذمہ داریاں دی گئی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں