Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار، ڈاکٹرز کو متاثرہ بیچ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بخار کی دوا پیڈولل سسپینشن کے ایک بیچ کو غیر معیاری قرار دے دیا۔ ڈی ایل کراچی نے دوا کو غیر معیاری قرار دیا ہے۔

ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیدیا اورپیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن پیراسیٹال فارمولہ سے تیار کردہ ہے جس کے بیچ 167کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارمولا رسالپور کی تیار کردہ ہےجس کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ سی ڈی ایل کراچی نے غیر قانونی قرار دیا۔

پیڈولل سسپنشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرزاور کیمسٹوں کیلئے جاری کیا گیا۔ پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts