محکمہ موسمیات نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی شہر سے مون سون کا سسٹم ختم ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف کے مطابق کراچی میں اگلے چند روز مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ مون سون کا سسٹم کراچی سے نکلنے کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی اور گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اکتوبر کے مہینے میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کا امکان ہے۔