پاکستان امیروں سے مزید ٹیکس وصول کرے اور غریبوں کو تحفظ دے، سربراہ آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی مہنگائی کے دور میں امیروں سے زیادہ ٹیکس وصول کرے اور غریبوں کو تحفظ دے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے امریکا میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کا اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کےلئے کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف امیروں سے مزید ٹیکس وصول کریں اور غریب عوام کو تحفظ دیں پاکستانی عوام بھی یہی چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام اور اس کے تحت فوری طور پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد 2 سہ ماہی جائزے کے بعد دیگر رقوم دی جائیں گی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے بالترتیب 2 ارب ڈالر اور ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹ کرانے کے بعد آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts