Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص، تینوں افراد کو گھر جانے سے روک دیا گیا

بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی، تینوں افراد کو سہولت صحت برائے متعدی بیماری میں داخل کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ کی سرویلنس ٹیم نے کارروائی کی، اس دوران لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں مونکی پوکس کی تشخیص ہوئی ۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں مسافر پاکستانی شہری ہیں ، جن کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں ، مسافروں کو متعدی امراض کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات تھیں ، جس پر تینوں مسافروں کومحکمہ صحت ٹیموں نے گھر جانے سے روک دیا۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ تینوں مسافر لیبیاسےڈی پورٹ ہوکرکراچی پہنچے تھے، مسافروں کےجسم پرسرخ دانے،منکی پاکس کی علامات ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts