شارع فیصل پر شیر کے آنے کا مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج، شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی میں گزشتہ روز شہر کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر شیر کے آنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے اور شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مقدمے کے متن کے مطابق پونے 7 بجے اطلاع ملی کہ شارع فیصل پر شیر گھوم رہا ہے، پہنچے تو پتا چلا شیر بلڈنگ کی پارکنگ میں ہے جسے فوری طور پر پکڑکرکراچی چڑیا گھر منتقل کردیا گیا تھا اور گاڑی میں موجود کچھوے کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ وائلد لائف نے شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع نے کہا کہ شیرکوبڑی مشکل سے پکڑا ہے اسی لیے حفاظتی انتظامات کے باعث پیش نہیں کیاجاسکتا، شیر کو اس وقت کراچی چڑیا گھر میں رکھا ہوا ہے اور عدالت کو شیر کے پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل عدالت میں غیر قانونی طور پر پکڑےگئے بندروں کو پیش کیا گیا تھا جس میں سے بندرکا ایک بچہ بھاگ گیا تھا جس نے حکام کی دوڑیں لگوادی تھی اور بندر کے بچے کو 24 گھنٹے بعد قابو کیا گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts