Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا عرس، یکم ستمبر کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ نگراں حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر یکم ستمبر بروز جمعہ کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم ستمبر کو صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور کاروباری جگہیں کھلی رہیں گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts