بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) بھی پریشان ہو گئی۔ کراچی میونسل کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کے اہم شاہراؤں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی 106 مرکزی شاہراہوں پر لگی اسٹریٹ لائٹس کا ماہانہ بل لگ بھگ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے آتا ہے جس کی بچت کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر تاریکی کی وجہ صرف گاڑیوں کی کمی نہیں بلکہ بلنگ کے ایشوز ہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کیوں نہ اسٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کردیا جائے اس مقصد کیلئے ورکنگ جاری ہے۔
کراچی میونسل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایک سابق افسر کے مطابق ماضی میں بھی محمدحسین سید کے دور میں اسٹریٹ لائٹس کو تجرباتی طور پر سولر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ناکامی دوچار ہوچکا ہے۔