آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن سے انحراف ممکن نہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا اعلان کرے، مرادعلی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا اعلان کرے۔

سماء نیوز کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین کے مطابق تین ماہ میں الیکشن کرانے سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کا وفد 29 اگست کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ای سی پی کو مقررہ مدت میں پولنگ کرانے پر زور دیا جائے گا۔ ملاقات کی روشنی میں پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس دوربارہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 90 روز میں انتخابات کیلئے تمام قانونی اور سیاسی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اعتزازاحسن، رضاربانی اور نئیر بخاری نے قانونی پوزیشن پر بریفنگ دی ،اور 90 روز میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائیگا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts