کراچی کے علاقے کریم آباد میں 18 سے زائد ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل پر شہریوں کو لوٹ لیا

کراچی کے علاقے کریم آباد میں مینا بازار کے قریب 9 موٹر سائیکلوں پر سوار 18 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل پر شہریوں کو لوٹ کیا۔ ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق کریم آباد میں مینا بازار کے قریب چائے کے ہوٹل پر رات کے وقت 100 سے زائد گاہک موجود تھے کہ اس دوران 9 موٹرسائیکلوں پر سوار 18 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔

مسلح ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل پر موجود متعدد شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ ڈاکوؤں نے ایک شہری سے ساڑھے 5 لاکھ ، ایک شہری سے 24 ہزار اور ایک سے قیمتی موٹر سائیکل بھی چھینی۔

مسلح افراد کو دیکھ کر کئی گاہکوں نے دوڑ لگادی لیکن ہوٹل پر بیٹھے رہ جانے والے گاہک ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے۔ ہوٹل کے عملے کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے چہرے چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

مسلح ڈاکو ہوٹل پر لوٹ مار کرنے کے بعد باآسانی موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی واردات گزشتہ شب پیش آئی، جائے واردات سے شواہد جمع کرکے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts