پاکستان سپرلیگ کے فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بٹگرام چیئرلفٹ کے واقعہ کے ہیرو صاحب خان کو نوکری دینے اور انعام دینے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ صاحب خان اور معاونین نے مشکل حالات میں جو ہمت اور بہادری دکھائی وہ سب کے لیے مثال ہے۔
Incredible Sense of Bravery & Belief.
Example of their Courage & Bravery is a Lesson to us all.I’d be happy to help them with some job options for both the individuals & their relative plus a surprise award for them. https://t.co/f9MQQQndL9
— Javed Afridi (@JAfridi10) August 23, 2023
بہادر نوجوانوں نے پانی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچاکر جہاں انسانیت کی مدد کی وہیں پوری قوم کو خوشی کے لمحات فرایم کیے۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ صاحب خان اور ان کے ساتھی کو اس بہادری پربطور انعام ملازمت اور سرپرائز ایوارڈ دینا چاہتے ہیں۔ صاحب خان اور ساتھیوں نے بٹگرام میں چئیر لفٹ پر پھنسے اسکول طلبا اور ٹیچر کو ریسکیو کرکے جان بچائی تھی۔