بٹگرام میں پھنسی ہوئی چیئرلفٹ کے سامنے پہاڑی پر ہیلی پیڈقائم، ضروری سامان پہنچادیا گیا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث بچوں سمیت آٹھ افراد چیئرلفٹ میں پھنس گئے جنکی واپسی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بٹگرام میں پھنسی چیئرلفٹ کے سامنے پہاڑی پر ہیلی پیڈ قائم کردیا جہاں تمام ضروری پہنچادیا گیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ پہاڑی پر ریسکیو 1122 کا عملہ، تمام ایمرجسنی سامان سے لیس گاڑیاں موجود ہیں۔ ریسکیو کرنے کے بعد تمام افراد کا چیک اپ کیا جائے گا اور جنہیں طبی مسائل ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث صبح 7 بجے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد چیئرلفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں

Spread the love
جواب دیں
Related Posts