کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں کولڈرنک نہ پلانے پر دوست نے دوست کو جان سے ماردیا

کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں کولڈرنک نہ پلانے پر دوست نے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا، نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروانے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی کے رہائشی داؤد نے 18 سالہ نوجوان خان ویز سے کولڈرنک پلانے کی فرمائش کی تو خان ویز نے ملزم داؤد کو بوتل پلانے سے انکار کیا، جس پر ملزم نے مقتول کے چھوٹے بھائی کے سامنے ہی پستول نکالا اور گولی چلا دی۔

والد اور رشتے دار کا کہنا ہے کہ ملزم بیٹے کا دوست تھا لیکن کنڈا لگا کر بجلی کی چوری بھی کرتا تھا، جس کی وجہ سے مقتول خان ویز اور اس کا جھگڑا رہتا تھا۔

اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کا مقدمہ بھی پولیس کی جانب سےتاخیرسےدرج کیاگیا اور پولیس غفلت سےجائے وقوعہ سےملنےوالاخول بھی گم ہوگیا، ملزم کوگرفتارکرکےہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔

مقتول کے والد نے کہا کہ شرافی گوٹھ تفتیشی پولیس کیس کودبانےکی کوشش کررہی ہے اور ہمیں انصاف فراہم کرنے کے ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts