سندھ کابینہ تحلیل ہوئے 8 روز گزرنے کے باوجود صوبائی وزراء نے گاڑیاں واپس نہیں کیں، الیکشن کمیشن نے 15 اگست کو سابق کابینہ سے گاڑیاں واپس لینے سرکاری رہائش خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔
سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کے متعدد سابق وزراء اور معاونین خصوصی کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں ہیں جو واپس نہیں کی گئیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے 15 اگست کو سابق کابینہ سے گاڑیاں واپس لینے اور سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔
سماء نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس اینڈ جی ڈی اے کے مطابق سندھ کابینہ کے 18 وزرا اور 33 معاونین خصوصی میں سے نصف نے گاڑیاں واپس کی ہیں، سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز، پارلیمانی سیکریٹریز نے بھی سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق وزراء، معاونین خصوصی اور دیگر افراد سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کیلئے سندھ حکومت نے دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔