Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پنجاب میں ریئل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کو استثنٰی، ایک فیصد اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا

پنجاب میں ریئل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کو سیکشن 7 ای سے مستثنی قرار دے دیا گیا۔ پراپرٹی کی خریدوفروخت پر ایک فیصد اضافی ٹیکس واپس لے لیا گیا۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts