Search
Close this search box.

ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری، پاک بھارت میچ سمیت پاکستان کے 3 میچز کا شیڈول تبدیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سمیت پاکستان کے 3 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ  اب 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 11 کے بجائے 10 اکتوبر کو ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گے، آئی سی سی نے مجموعی طور پر ورلڈ کپ کے 9 میچز کو ری شیڈول کیا ہے۔ نئے شیڈول میں پاکستان کے 3 میچز کی تاریخیں تبدیل کی گئی ہیں،  پاکستان کے 3 میچز  سمیت ورلڈ کپ کے 9 میچ ری شیڈول ہوئے ہیں۔

دیگر میچز میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ 10 اکتوبر، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا میچ 12 اکتوبر کو ہوگا۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ 13 اکتوبر، انگلینڈ اور افغانستان کا میچ 15 اکتوبر کو ہوگا۔

بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 11 نومبر اور نیدرلینڈز اور بھارت کے درمیان میچ کو 12 نومبر کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں